ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ؍ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ ماں کی خدمات انمول ہیں دین اسلام میں ماں کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اور ماں کے قدموں کے نیچے جنت قرار دی گئی ہے جس کا مقصد ماں کی خدمت کویقینی بنانا ہے . انہوں نے یہ بات آرٹس کونسل اور ای لائبریری کے اشتراک سے سپورٹس سٹیڈیم کی ای لائبریری میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی . چیف لائبریرین ا ی لائبریری شفقت رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے منتخب20سے زائد اضلاع میں جدید آلات سے آراستہ ای لائبریریز قائم کردی ہیں جس سے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ کے ساتھ آن لائن معلومات حاصل کی جارہی ہیں . ای لائبریریز کے قیام سے نصابی تیاری کے ساتھ کھیلوں کے قوانین ، جدت اور فروغ کے حوالے سے مثبت تبدیلی آئی ہے .سیمینار سے رجسٹرار غازی یونیورسٹی شعیب رضا ، ایکسیئن میپکو شیراز غفور ،پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈیئر (ر)خواجہ اقبال احمد، پروفیسر سمیرا بانو، سرجن ڈاکٹر عثمان احمد ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، معروف شاعر شاہد عزیز ، محبوب حسین ،نیئر رانی شفق، پروفیسر عمران لودھی، اوردیگر نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر ماں کے حوالے سے شعری نشست کا بھی اہتمام کیاگیا .