ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے تونسہ شریف میں وزیر اعلی کے ڈیرہ کا دورہ کیااور وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار سے ملاقات کی۔انہوں نے علاقہ میں سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔کمشنر نے وزیر اعلی کے گاوں بارتھی کی آر ایچ سی میں ڈاکٹرز،معاون عملہ اور طبی سہولیات کی قلت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف سی کو بارتھی میں موجود رہ کر قلت دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا انہوں نے متعلقہ سٹاف اور مقررہ سہولیات کی فراہمی تک دونوں افسران کو بارتھی کی حدود نہ چھوڑنے کی بھی ہدایت کی . اس موقع پرڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق صادق،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق،اے سی شاہد حسین،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد،سی ای اوز ڈاکٹر شاہد مگسی،اشفاق حسین،ڈی ایس پیز اعجاز بخاری،ریاض حسین اور دیگر افسران موجود تھے.