ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).حکومت نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر موثر مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، کوٹ چھٹہ، تونسہ میونسپل کمیٹیوں کو ضروری ادویات خریدنے اور مہم کے تصویری ریکارڈ کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ا س بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تونسہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں مہم شروع نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے . صحت اور دیگر محکمے مل کر کام کریں . 15روز بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلا س میں بتایاگیاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں کتوں کی تلفی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. ادویات کیلئے معقول فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں اور تحصیل تونسہ میں مارچ سے مہم جاری ہے اور اب تک 150کے قریب کتوں کی محفوظ تلفی کی گئی ہے . اجلا س میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے .