ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کالجز میں مزید 11پرنسپلز تعینات کر دیئے گئے ہیں . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپلز کی دو روزہ تربیت کا آغاز کردیاگیا . ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ، پرنسپل ادارہ غزالہ قدوس، کوآرڈینیٹر پروفیسر ممتاز حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دو روزہ تربیت کا مقصد پرنسپلز کو انتظامی امور کے علاوہ مہلک امراض کے پھیلاؤ ، بم دھماکہ او ردیگر ناخوشگوار واقعات سے بروقت اور بہتر طریقے سے نمٹنے کیلئے آگاہی دینا ہے . ڈائریکٹر کالجز نے بتایاکہ صوبہ بھر میں 1022سے زیادہ پرنسپلز تعینات کیے گئے ہیں جن میں ڈیرہ ڈویژن کیلئے سات خواتین اور چار مرد پرنسپلز شامل ہیں 500سے کم تعداد کے حامل کالجز میں پہلے سے تعینات ایم فل ، ایم ایس سی ؍ ایم اے پروفیسرز کو انٹر ویو کے ذریعے منتخب کیاگیا . اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین ، ہائر ایجوکیشن کے ریسورس پرسن اللہ رکھا او ردیگر موجو دتھے .