ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکاء نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اکاونٹس آفس کے سسٹم میں مزید بہتری لارہے ہیں۔صوبہ کے 14 لاکھ ملازمین میں سے چھ لاکھ کی پے سلپ آن لائن کردی ہے۔پنشن کا نظام بھی آن لائن کیا جارہا ہے۔لاہور کا89فیصد پنشن نظام آن لائن کردیا ہے اور اس سال کے آخر تک صوبہ بھر میں پنشن کا نظام آن لائن کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے یہ بات اکاونٹس آفس ڈیرہ غازی خان میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جی پی فنڈ کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں اکاونٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع ذکاء الدین نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ جہاں سے ملازم ریٹائر ہوں وہاں سے پی پی او کااجراء کیا جائے جس کے لئے سفارشات بھجوائی جائیں گی ۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز محمدمزمل غوری،مشتاق خان قیصرانی، محمدندیم شاہ اور دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں25 ہزار ملازمین اور 14 ہزار پنشنرز ہیں اکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے ملازمین کی ایسوسی ایشن نے بھی ملاقات کی اور مسائل بیان کئے قبل ازیں اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی ڈیرہ غازی خان آمد پرڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر محمد مزمل غوری اور دیگر نے پر تپاک استقبال کیابلوچ لیوی کے بینڈ نے سلامی دی افسران اور ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع ذکاء الدین نے اکاونٹس آفس کے لان میں اشوک کا پودا لگایاوزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی.اس موقع پر سینئر آڈیٹرز عبدالعزیز ، محمد پرویز اقبال ، خالد بلال ، فرید بزدار ، اعجاز احمد بزدار ، شاہجہان، محمدناظم ، محمد سلیم ، فیض بزدار ، عمران صدیقی ، اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر محمد اسماعیل بلوچ ،حافظ خورشید احمد ، غلام شبیر قیصرانی ، محمد عمران ، امتیاز جاوید ، سیف اللہ ماڑھا ، سیف اللہ مغل ، اعجاز احمدانی اوردیگر موجودتھے .