ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ نیکی کے کام میں اللہ تعالی کی معاونت حاصل ہوتی ہے . خدمت خلق کو شعار بنایاجائے . انہوں نے یہ بات منظورالحق میموریل ٹرسٹ آئی ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ طب مسیحائی پیشہ ہے ٹرسٹ کے ذریعے غریب اور وسائل سے محروم افراد کو بصارت کا تحفہ دیاجائے گا جس کیلئے بورڈ آف ٹرسٹی کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے . ا س موقع پر بورڈ آف ٹرسٹی کی طرف سے کمشنر ؍ چیئرمین احمد علی کمبوہ کو شیلڈ پیش کی گئی اجلاس میں بتایاگیا کہ عید کے بعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ لگایا جائے گا عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر فرید آباد میں موجود 15کنال رقبہ پر ٹرسٹ کیلئے ہسپتال قائم کیا جائے گا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرسٹ کااکاونٹ مسلم کمرشل بنک میں منتقل کیا جائے . ٹرسٹ کو فعال کرنے اور عطیات کے حصول کیلئے مخیر حضرات سے رابطہ کیاجائے گا. اجلاس میں لاء آفیسر چودھری محمداکرم کو مستقل لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی تک ٹرسٹ کے قانونی معاملات دیکھنے کیلئے ایڈوائزر مقرر کیاگیا. اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین احمد بخش بھاپا ، وائس چیئرمین خان محمد اشرف ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راشد قریشی ، فنانس سیکرٹری عبدالحمید چانڈیہ ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس راؤ گوہر علی ، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر رضیہ مختیار کے علاوہ جعفر باپا ، ڈاکٹر گل محمد شمسی ، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق ، ڈاکٹر سید محمد اشرف اوردیگر اراکین موجود تھے .