ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظفر ضیاء او رپرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد سعید نے کہا ہے کہ مثبت اور تفریحی سرگرمیاں طلباؤطالبات کیلئے ضروری ہیں . صلاحیتوں میں نکھار او رخوداعتمادی لانے کیلئے تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے . انہوں نے یہ بات غازین سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی او رغازین پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی زیر نگرانی میڈیکل کالج میں میوزیکل کنسرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر معروف بینڈ فلک شیر نے فن کا مظاہرہ کیا . تقریب میں اے سی جی سیف الرحمن بلوانی ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر عبدالرحمن ، سمیرا بانو ، ڈاکٹر رضوان جمیل ، ڈاکٹر اختر عباس ، ڈاکٹر طاہر فرید ترک ، ڈاکٹر شکیل لغاری ، ڈاکٹر فرحان گیلانی ، ڈاکٹر خالد تحسین ، صدور غازین ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر عدیل ندیم ، ماورا فاروق کے علاوہ دیگر اراکین ردا چوہان ، حنیف منور ، مہران بلال ، ندیم ارشاد کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز ، فیملیز ، اراکین ، طلباؤطالبات او رمردوخواتین کثیر تعداد میں موجود تھے. اس موقع پر بتایاگیاکہ غازین سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی او رغازین پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے مستحق طلبہ کے ساتھ مریضوں کی فلاح و بہبود ، ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہیں .