ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 5مئی سے شروع ہو ں گے جس کیلئے رولنمبر سلپس ریگولر طلباؤطالبات کو ان کے ادارہ جات جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو بذریعہ رجسٹری ان کے داخلہ فارم پردرج ایڈریسز پر 15اپریل تک ارسال کر دی جائیں گی او ر صرف بورڈ کے دفتر سے دستخط و مہر شدہ سلپ پر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی . انہوں نے بتایاکہ . مذکورہ امتحان نئی اور پرانی سکیم آف سٹڈی کے تحت ہو گااو رامیدوار اپنی سکیم آف سٹڈی کے مطابق امتحان دینے کے پابند ہوں گے .سکیم آف سٹڈیزبورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپرموجود ہیں . ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ داخلہ فارم کے اعتراضات کے سلسلے میں مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں . این او سی ، کمی فیس ، تبدیلی مضمون ، تصدیق یا دیگر اعتراضات فوری طو پر دور کرا ئے جائیں انہوں نے بتایاکہ 11ویں کلاس کا امتحان 24مئی سے شروع ہو گا جس کیلئے رولنمبر سلپس کی ترسیل امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل مکمل کر لی جائے گی . مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .