ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی گئیں. مرکزی تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ، ڈ ی پی او احمد نواز چیمہ ، میئر شاہد حمید چانڈیہ اور دیگر نے پرچم کشائی کی اس موقع پر فضا میں کبوترچھوڑے گئے . ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلاف کی لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور پاکستان کی بنیاد 23مارچ 1940قرار داد کی صورت میں رکھ دی گئی آج کے دن ہم نے اسی عہد کی تجدید کرنی ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا. اس موقع پر دانش سکول ، گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول ، گورنمنٹ کالج آف کامرس ، گرلز ہائی سکول ملاقائد شاہ ، گرلز ہائی سکول نمبر 1، گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی ، پوسٹ گریجویٹ کالج ، سٹی ہائی سکول کے طلباؤطالبات سائرہ جاوید ، شاہد سرفراز ، محمد فیصل ، محمد ذیشان ، ماہین ، مائدہ ، حنا اعجاز ، رومان ستار او ردیگر نے ٹیبلوز ، خاکے ، ملی نغمے اور تقاریر کیں . قرات ، حمد اور نعت کی سعادت بالترتیب حافظ عبدالغفار ، میمونہ بتول او رمحمد نوید عالم نے حاصل کی . تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، ڈی ایم او محمد اسد علی، سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین کے علاوہ امیر حمزہ ، پروفیسر سجاد حسین ، محمداسلم ، عبدالعزیز ، پروفیسر جمیل ، راشد کلیم ، زاہد امین ، اختر بھٹہ، امجد نیاز عاربی ، ملک عرفان اور دیگر موجود تھے .