ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان). ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے زیر تعمیر عوامی خدمت سنٹر،چوک چورہٹہ، پل ڈاٹ اور جناح پارک سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم اور صفائی کے معاملات،شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مانکہ کینال،چوک چورہٹہ،یونین کونسل نمبر تین اور چار،ٹیچنگ ہسپتال سمیت شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کابھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے لئے شجرکاری اور دیگر کام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت بنایا جائیگا جس کے تحت منصوبوں پر مرحلہ وار کام کیا جارہا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،میاں غلام رسول، غلام یسین،اے سی ملک محمد شاہد،ڈی ایم او فرحان مجتبی،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری،منیجر عوامی خدمت سنٹر رومان شاہد،پی ایچ اے کے ثناء محمد،تحصیل آفیسر ریگولیشن چوہدری محمد ارشد اور دیگر افسران موجود تھے