ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ہے . ریسکیورز ذہنی وجسمانی طو رپر تیار رہنے کے ساتھ چوکس رہیں گے . ایمرجنسی گاڑیوں اور آلات کو آپریشنل رکھا جائے گا. تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں . دیگر ریسکیورز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سٹیشنز پر رہائش رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری ریسپانس کیاجاسکے . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیورز پہلے کی طرح اب بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے . اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ ، حسنین رضا ، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز کے علاوہ دیگر ریسکیورز موجود تھے .