ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردارحسنین بہادر دریشک شہید نائیک خرم علی کے گھر ڈیرہ غازی خان میں گئے اور شہید کے والد عبد المجیداور بھائی منصور سے ملاقات کرکے شہید خرم علی کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عامر قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز حسین، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک احمد بخش بھاپا اور دیگر موجود تھے .