ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر فوری احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیاگیاہے
جس کے تحت کمشنر ساجد ظفر نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے احکامات جاری کردئییکمشنر نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں فوری طور پر ڈس انفیکشن مہم شروع کرادی۔15 سے 20 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال بھی سنٹرل جیل میں قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کوچاروں اضلاع کی جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے کہا کہ جیلوں میں آئیسولیشن وارڈ بھی قائم ہوں گے۔کورونا وائرس مثبت آنے پر فوری آئیسولیٹ کیا جائے۔ انتظامیہ جیلوں میں تمام ضروری اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرے۔کمشنر ساجد ظفر نے کہا کہ سنٹرل جیل میں چھ قیدیوں اور دو اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر مریضوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا جبکہ جیل ملازمین کو طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا.