ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس،مائنز اینڈ منرل،ریونیو اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران اہداف کے بروقت حصول کے لئے ملکر کام کریں ان خیالات کا اظہارممبر ٹیکسز پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب طارق وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت ہو ئے کیا اور سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کے لئے اہداف اور ٹائم لائن دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار اوردیگر افسران موجود تھے. ممبر ٹیکسز نے کہا کہ حکومت پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔افسران نادہندگان کی جائیدادیں قرق سمیت دیگر ممکنہ وسائل استعمال کریں۔اراضی ریکارڈ سنٹرز پر عوام کی سہولت کے لئے ٹرانزیکشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔حکومت اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد اور افرادی قوت بڑھانے کے لئے اقدامات کررہی ہے جس کے لئے افسران کو حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔ممبر ٹیکسز پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس،مائنز اینڈ منرل،ریونیو اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران اہداف کے بروقت حصول کے لئے ملکر کام کریں۔اجلاس میں ٹیکس ،سرکاری واجبات کی وصولی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر بتایا گیا کہ گذشتہ آٹھ ماہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ غازیخان سرکاری واجبات کی وصولی میں 36 اضلاع میں سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے جس پر ممبر ٹیکسز پنجاب نے کہا کہ افسران مزید محنت کرکے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں سرکاری واجبات کی بروقت وصولی وقت کی ضرورت ہے افسران کو لاہور بلانے کی بجائے ممبر ٹیکسز خود اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول،اسسٹنٹ کمشنرز ملک محمد شاہد،نوید حسین،عبدالغفار،ریونیو افیسرز،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات،انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر افسران موجود تھے.