ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) حکومت پنجاب نے مسترد کئے گئے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لئے ایک اور موقع دے دیا ہے ڈسٹرکٹ کے بعد ڈویژنل سطح پر ازالہ کمیٹی قائم کردی گئی۔کمشنر کمیٹی کے کنوینر مقرر کئے گئے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلق اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے افسران شریک ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مسترد کئے گئے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لئے ڈویژن سطح پر ازالہ کمیٹی قائم کردی ہے کمشنر کمیٹی کے کنوینر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سیکرٹری کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ، پولیس،اسلحہ لائسنس اور نادرا کا نمائندہ شامل ہیں ڈویژن میں 1160 مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کئے گئے تھے جن میں ضلع لیہ کے 862،ڈیرہ غازی خان کے 207،مظفر گڑھ کے 60 اور راجن پور کے 31 اسلحہ لائسنس شامل ہیں اجلاس میں مسترد اسلحہ لائسنس کو ریگولیٹ اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے سماعت کی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اضلاع کے مسترد اسلحہ لائسنس کی وجوہات تحریری پیش کریں۔کمیٹی اسلحہ ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ اضلاع کا دورہ کر ے گی جعلی اور بوگس اسلحہ لائسنس تیار کرنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی سفارشات پیش کی جا سکتی ہیں ڈویژنل کمیٹی ہر ضلع کے فریقین کی سماعت کرے گی اضلاع کو ریکارڈ کی جلد تیاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں.