ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان). ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کی بنیاد پر وظائف دینے کا اعلان کر د یاگیا ہے. سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نیشنل ٹیلنٹ او رہجری سکالر شپ کیلئے بالترتیب 1092سے 1077تک نمبر حاصل کرنے والے طلباؤطالبات کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے علاوہ ازیں بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی نوٹیفکیشن اپ لوڈ کر دیاگیا ہے. مخصوص وظیفہ برائے حفاظ قرآن، ٹیچر چلڈرن بالترتیب چار، چار طلباء او رایک ایک طالبہ کیلئے میرٹ کی بنیاد پر 990نمبر سے لے کر 1070تک نمبر حاصل کرنے والوں کو وظیفے دیئے جائیں گے. آخری پوزیشن پر دو طلباؤطالبات کے نمبر ایک جیسے ہونے کی صورت میں کم عمر طالب علم کو وظیفہ جاری کیا جائے گا. حفاظ قرآن اور ٹیچر چلڈرن کیلئے درخواستیں 29فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں. تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی.
سیکرٹری کے مراسلہ کے مطابق میٹرک امتحان میں 1088سے 1079نمبر حاصل کرنے والے 48 طلباء اور 36طالبات کو نیشنل ٹیلنٹ سکالر شپ دیاجائے گا اسی طرح 1079 سے 1077نمبر حاصل کرنے والے 28طلباء اور 1080سے 1079نمبر حاصل کرنے والی سات طالبات کے علاوہ پانچ ٹیچر چلڈرن اور پانچ حفاظ قرآن کو ہجری سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیاگیاہے.
سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019کے نتائج کی بنیاد پر پری میڈیکل گروپ بوائز میں 1053سے 1044نمبر حاصل کرنے والے چار امیدواروں، پری میڈیکل گروپ گرلز میں 1050سے 1046نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات، پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 1037 سے 1028نمبرحاصل کرنے والے چار طلباء، پری انجینئر نگ گروپ گرلز میں 1045سے 1008نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات،ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ میں 1004سے 997نمبر حاصل کرنے والے تین طلباء اور اسی گروپ میں 990سے 967نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات، جنرل سائنس گروپ میں 1025سے 1017نمبر حاصل کرنے والے تین طلباء اور 1034سے 972نمبر حاصل کرنے والی تین طالبات کو نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے اہل قرار د یاگیا ہے.