ڈیرہ غازیخان. ( صبح پا کستان) ۔وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تین نئے انسٹی ٹیوٹ ، سات سکولز ، نئی ڈگری پروگرامز اور چار نئے تحقیقی جرائد کے اجراء کے ساتھ فیکلٹی میں اضافہ کر دیاگیاہے . امتحانی معاملات میں بہتری ، ڈگری پروگرام اور سکیم آف سٹڈیز اور ملازم کے ایک بچے کی مفت تعلیم کی منظوری دی گئی ہے. وائس چانسلر نے کہا کہ نئے شعبوں میں عصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی یونیورسٹی کے ڈگری پروگرامز کو شامل کیا گیاہے بہت جلد غازی یونیورسٹی ملک کی دیگر ترقی یافتہ یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی. اکیڈمک کونسل میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار پروفیسر اللہ بخش گلشن نے انجام دیئے اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار (کوآرڈینیشن) ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈپٹی رجسٹرار( اکیڈمک ) ڈاکٹر محمد عمران اور ڈپٹی رجسٹرار (اسٹیبلشمنٹ) ڈاکٹر محمد آصف موجود تھے .