ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ دنیاوی مشکلات کا حل دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے اور مسلمانو ں کیلئے اسوہ حسنہ ﷺ مشعل راہ ہے. انہوں نے ان خیالات کااظہار ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے پروگرام کے تحت ڈویژنل ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اقوام عالم کو بتانے کیلئے کہ مسلمان حضور اکرم ﷺ کی شان کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے کا واضح پیغام دینے کیلئے صوبہ بھر میں سات روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیاجس کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ضلع او رتحصیل سطح کے ساتھ ساتھ ہر تعلیمی ادارہ میں تقریبات، ریلیاں، سیمینار،مقابلے اور پروگرام منعقد کرانے کاسلسلہ شروع کر دیاگیاہے. ڈویژنل ریلی کا آغاز کچہری چوک سے ہسپتال چوک تک کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق سمیت تمام محکمو ں کے افسران، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، وکلاء اور زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے.