ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان }کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈی جی خان کے قبائلی علاقے بواٹا میں ایس ایچ او اقبال خان لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔
بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں سے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا گیا ۔ نان کسٹم پیڈ سامان کو بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ بواٹا اقبال خان لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان میں غیرملکی سگریٹ چھالیہ غیرملکی خشک دودھ گٹکا الیکٹرانکس کا سامان وغیرہ شامل ہے ۔ پکڑے جانے والے نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا ۔