ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے کو مثبت ترقی کی طرف گامزن کرتی ھیں۔ کھیل کے میدان آباد ھونے پر معاشرتی برائیاں دم توڑ جاتی ھیں۔ ہار جیت گیم کا حصہ ہے۔ہارنے والے کھلاڑی مزید محنت کرکے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنی صلاحیت کا لوھا منوا سکتے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تن سازی کے مقابلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا مسٹر ڈیرہ علی بھٹی،جونیئر مسٹر زین چانڈیہ اور مسٹر ڈیرہ ڈویژن شیخ یوسف کے ٹائٹل مقابلے کرائے گئے۔ ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام گزشتہ روز تن سازی کے مقابلے ہوئے ججز کے فرائض مسٹر ایشیاء یحیی بٹ اور جنرل سیکرٹری پنجاب نعیم اختر نے انجام دئے.