ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں کلئیر ہونے والے زائرین کی گھروں کو واپسی شروع کر دی گئی ہے.14 روزہ کورنٹائن مکمل کرنے والوں کو گھروں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنی نگرانی میں زائرین کو دانش سکول سے روانہ کیا
پولیٹکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق اور دیگر موجود تھے.پاک آرمی،رینجرز،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے حصار میں زائرین کو روانہ کیا گیا.ٹیسٹ رپورٹس میں کلئیر ہونے والے466 زائرین کو واپس بھجوادیا گیا جس میں لاہور، پنڈی، سرگودھا،فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژن کے 316 زائرین بھی شامل ہیں.ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان،ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 160 زائرین کو سات بسوں میں رات گئے واپس بھجوا دیا گیا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 103 زائرین کو ان کے گھروں تک پہنچایا گیااورزائرین کو واپس بھجوانے سے قبل میڈیکل چیک اپ کرایا گیا۔زائرین کے طبی معائنہ کیلئے لاہور سے میڈیکل ٹیم خصوصی طور پر ڈیرہ غازی خان پہنچی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں اور ان کی فیملی کو ابھی ابزرویشن میں رکھا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان میں قیام کے دوران زائرین کی ہرممکن دیکھ بھال کی گئی۔کمشنر نسیم صادق کی زیر نگرانی زائرین کی ہر ضرورت کا خیال رکھا گیا.زائرین نے بہتر دیکھ بھال اور ہر ضرورت کا خیال رکھنے پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔