ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے جس کیلئے مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے . امتحان کے پہلے روز فرسٹ ٹائم عربی ، ڈریس ڈیزائننگ ، جیومیٹریکل و ٹیکنیکل ڈرائنگ اور سکینڈ ٹائم ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور سرائیکی کے پیپرہوں گے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحانات کے پر امن انعقاد کیلئے تمام ممکنہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . انہوں نے بتایا کہ 2مارچ کو فسٹ ٹائم اردو لازمی جبکہ سیکنڈ ٹائم اردو لازمی اورغیر ملکی امیدواروں کیلئے جیوگرافک آف پاکستان کا پیپر ہو گا. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ 4مارچ کو فرسٹ اور سیکنڈ ٹائم انگلش لازمی کے پیپرز ہوں گے . انہوں نے کہا کہ تمام امیدواراپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان دیں گے .