ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)معروف عالم دین علامہ ناصرمدنی پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت علامہ صاحب کواغوائاور تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے
ان خیالات کااظہار ضلعی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان حافظ خالدمحموداظہر نے پریس کانفرنس کرتیہوئے کیا انہوں نے کہامولانا علامہ ناصر مدنی معروف عالم دین ہے ان پر تشدد کرنیوالے عناصرِ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے انہوں نیکہا اغواء کاروں نے علامہ صاحب کوقتل کی بھی دھمکیاں دی ہے اور شدیدتشدد بھی کیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزیدکہا حکومت علماء کرام کاتحفظ یقینی بنائے کیوں کہ علماء کرام ملک کاسرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصرمدنی کے اغواء کاروں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف حکومت کو سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسے عناصر کسی عالم دین کے ساتھ اس قسم کی زیادتی نہ کرسکیں۔