ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ڈیرہ غازی خان ریجن کا دورہ کیا
ریجنل دفتر میں ایڈیشنل آئی جی کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی. ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب پٹرولنگ پولیس کو 50نئی گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت احساس تحفظ دینے کے جذبہ سے سرشار آن روڈ رہے انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور سیف ہائی ویز سلو گن پر عمل پیرا فورس پنجاب میں شاہراوں پر عوام الناس کو کرائم کنٹرول اور ہیلپ مہیا کرنے میں 24 گھنٹے اپنا کردار ادا کر رہی ہے. شاہرائیں محفوظ ہیں کوئی بھی شخص اپنا محفوظ سفر کہیں بھی کر سکتا ہے اور فرائض کی انجام دیہی کے دوران پٹرولنگ پولیس کے 20 جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں. ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کو عوام اپنا دوست اور مدد گار سمجھیں. توجہ، تحفظ اور پیار پنجاب ہائی وے پیٹرول کے شعار کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنے مشن کو جاری رکھیں دوران خطاب ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ سٹیپ وائز پیٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی انہو ں نے کہا کہ پولیس جاب ایک مشن ہے یہ ایک خدمت خلق ہے اور دعائیں لینے کا ذریعہ ہے بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ تونسہ اور دیگر پوسٹس کا دورہ بھی کیا تکمیل ریکارڈ اچھی صفائی، انتظامات پر ملازمین کو شاباش بھی دی اس موقع ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ ظفر اقبال اعوان نے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ اور لیہ کا وزٹ بھی کیا.ایس پی ملک طاہر مصطفی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ نے ریجن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی. اس دوران ریورائن پوسٹس کو بھی چیک کیا گیاانہوں نے کہاکہ وزٹ کا مقصد جوانوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل کرنا ہے ریڈر عاصم بھٹہ محمد رفیق ایم ٹی او محمد خالد او ایس آئی نور الدین درانی ضیغم مہدی عامر محمود پی آر او ٹو ایس پی پٹرولنگ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے.