ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) ۔ ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کیمپس قیصرعباس کاظمی نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2019میں پیش کیے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرامز میں ٹیچرز ٹریننگ کے سلسلے کے تمام اہم پروگرامز شروع ہیں جن میں بی ایڈ ، ایم ایڈ بھی شامل ہیں . انہوں نے یہ بات ڈی جی خان کیمپس میں مختلف تحصیلوں سے آئے ہوئے طلبہ کے وفود کو نئے سمسٹر بارے آگاہ کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ایم ایڈ ، بی ایڈ اور اے ٹی ٹی سی کے داخلہ فارم کیمپس کے علاوہ تحصیل سطح پر قائم کیے گئے سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہیں . انہوں نے بتایا کے فارم 5مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ جاری طالب علم اپنے اگلے سمسٹر کے داخلہ فارم معہ مقررہ فیس 5مارچ تک یونیورسٹی کی مقررکردہ بنکوں کی نامزد برانچوں میں جمع کرا سکتے ہیں. کسی بنک برانچ سے متعلق کوئی شکایت ہو تو امیدوار فون نمبر 064-9260386پر رابطہ کر سکتے ہیں .