ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ڈیرہ غازی خان شہر کے مسائل کے حل کیلئے مقامی لوگوں کی ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ریجنل آفس کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی اس موقع پر انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی اور دیگر موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی نے کہا کہ انفارمیشن و کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تشہیر اور عوام میں مثبت تاثر پیدا کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ڈیپارٹمنٹ میڈیا اور انتظامیہ کے مابین پل کا کردار ادا کررہاہے۔