ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان):دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتما م گزشتہ روز عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے کم نہیں۔خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی فلاح،بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔حقوق کے دفاع کے لئے آگاہی ضروری ہے اورحکومتی سطح پر خواتین کا دن منانے کا مقصد بھی شعور اجاگرکرنا ہے۔پرنسپل دانش سکول شبنم حسیب نے کہا کہ ادارہ میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ کردار سازی اور خود اعتمادی پر بھی توجہ دی جاتی ہیں۔طالبات نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔تقریب میں طالبات نے تقاریر،ٹیبلوز اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی۔تقریب میں اساتذہ،والدین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی .