ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں خواتین کوملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا
جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری، صوبائی محتسب کے نمائندہ محمد اسلم، انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر انیلہ عقیل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن، انچارج ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے جس کے تحت خواتین کو ملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے والوں کو ملازمت سے برخاست کرنے سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں. خواتین ہراس منٹ پر محتسب آفس سے رجوع کر سکتی ہیں. ملٹی سیکٹرل پروگرام کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہما مہدی لغاری نے کہا کہ آج کے سیمینا رکا مقصد خواتین کو قانون سازی کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ملازمت پیشہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. درخواست کے ساتھ ساتھ مفت قانونی معاونت بھی متعلقہ محکمو ں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے.