ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ حکومت عوام کی صحت پر فوکس کررہی ہے ماں اور بچہ کی بہتر صحت کے لئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا ہوگا اور مستقبل میں خاندانی منصوبہ بندی پر عمل نہ کرنے والوں کو حکومت کی کسی بھی انسنٹیو سکیم میں شامل نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات دیہی مرکز صحت سرور والی میں ہفتہ غذائیت مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی قبل ازیں انہوں نے نیوٹریشن ویک کا افتتاح اور سٹالز کا معائنہ کیا اس
موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران اصغر،ایس ایم او ڈاکٹر عبدالغفور لغاری، نوشین زہرا اور دیگر موجود تھے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل تلاش کرنے کے لئے محلہ سطح پر عوامی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے اور بہت جلد عوام کے ساتھ ملکر عملی کام شروع کردیا جائیگا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر نے بتایا کہ آٹھ سے تیرہ اپریل تک نیوٹریشن ویک منایا جارہا ہے مہم کے دوران کی تمام آبادی کو فوکس کیا جائیگا۔بچوں اور خواتین کی سکریننگ کی جائیگی۔چھ ماہ سے چوبیس ماہ کے بچوں کو وٹامن اور معدنیات سے بھرپور خوراک کے ساشے اور دو سال سے پانچ سال تک بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی ادویات دی جائیں گی۔حاملہ خواتین کو خون کی کمی دور کرنے کے لئے فولک ایسڈ کی گولیاں اور اہل جوڑوں کو مانع حمل کی ادویات دی جائیں گی۔مہم کے دوران1124 لیڈی ہیلتھ ورکرز،59 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،49 سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروئزرز اور دیگر عملہ حصہ لے گا۔متوازن غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے گھر گھر مہم چلائی جائیگی۔