ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ضلع ڈیرہ غازیخان نے ماں اور بچہ کی بہتر صحت اور محفوظ زچگی میں وزیر اعلی پنجاب کے انڈیکیٹرز میں سو نمبر حاصل کیے ہیں ضلع میں جاری ہفتہ غذائیت میں اب تک تقریبا 14لاکھ آبادی کو کور کیاگیاڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن نے بتایا کہ مہم کے دوران . چھ سے 59ماہ کے
49960لڑکوں اور 53029بچوں کی سکریننگ کی گئی . اسی طرح غذائی قلت کے شکار چھ سے 24ماہ کے 15314لڑکوں اور 16082لڑکیوں کو ایم ایم ایس خوراک دی گئی . انہوں نے بتایا کہ دو سے پانچ سال تک کے 51066لڑکوں اور 53373لڑکیوں کو ضروری ادویات دی گئیں. ڈاکٹر زوہیب نے بتایاکہ مارچ کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے انڈیکیٹرز سی ایم ڈبلیو آئی ایم ایس میں100 ، ایل ایچ ڈبلیو بی ایم آر 98، محفوظ زچگی میں 73نمبر حاصل کر کے صوبہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے . ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ ہفتہ غذائیت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور دیگر ٹیم ممبران نے ضلع کے دور دراز اور دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے آبادی تک رسائی حاصل کی سکریننگ کے ساتھ ان کا علاج معالجہ کیا گیا .