ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کے بازار، مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122،میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کام کر رہی ہیں کمشنر نے کہا کہ شہری گھر میں رہیں۔ اپنے آپ کو محفوظ کرکے ہی دوسروں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم حکومت اکیلے یہ جنگ جیت نہیں سکتی تاہم بطور قوم کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔ آئیے اس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خوف کی بجائے آگاہی اور احتیاطی مہم چلائیں۔