لیہ( صبح پا کستان )فتح پور میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول قائم کیا جائے گا ۔ابتدائی طور پر سکول پرائیویٹ بلڈنگ میں کام کرے گا ۔عید کے بعد کلاسز کے اجراء کا افتتاح کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے ڈی پی ایس فتح پور کے قیام کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی زیر صدارت فتح پور میں میں ڈی پی ایس سکول کے قیام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی قدسیہ ناز ، سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ، پرنسپل ڈی پی ایس بوائز اکرم جاوید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتح پور میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اجلاس میں طے پایا کہ ابتدائی طور پر سکول پرائیویٹ بلڈنگ میں کام کرے گا اور بعد ازاں سکول کی اپنی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اجلاس میں طے پایا کہ ڈی پی ایس سکول فتح پور میں عید کے بعد کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا اور سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام امور کی بروقت تکمیل کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس سکول فتح پور کے بچوں کا حق اور ضرورت ہے جس کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ڈی پی ایس سکول اہلیان فتح پور کے لئے ایک گراں قدر تحفہ ثابت ہوگا۔