لیہ۔( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک، یوم شہادت علی رضی اللّہ تعالیٰ عنہ اور عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمدشاہدملک اور شبیراحمدڈوگر،ڈی ایس پی لیہ عمران خورشید،ڈی ایس پی تحصیل چوبارہ محبوب جہانگیر،اسسٹنٹ کمشنرثناءاللہ ہنجرا، ممبران امن کمیٹی صدرانجمن تاجران اظہرہانس،صدربار بہرہ یاب فریدچانڈیہ،ملک نصیربھٹہ،عبدالروف،حافظ عبدالحمید،سیدمحمدثقلین زیدی،طلحہ زبیر احمد،مخدوم علمدارحسین شاہ،محموداحمدعثمانی،قاری ابوبکر،محمدعمر،محمدصادق،علامہ ملازم حسین،سیدفضل حسین شاہ،ملک غلام شبیر،مہرمجاہدحسین کلاسرہ،ملک محمدرمضان،مہرجاویداقبال ڈولو،مقصود علی میمن ،انتظامی افسران ودیگرموجودتھے۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک ہمارا مقدس رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے عوام کی خدمت اور آسانیاں پیدا کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔انہو ں نے کہاکہ ماہ رمضان میں سیکورٹی اور صفائی ،امن و امان کے قیام کے لیے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ممبران امن کمیٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈر کی کوششوں سے لیہ میں مثالی امن وکی فضاءقائم ہے ضلع میںاسی اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یوم شہادت حضرت علی ؓاور عیدالفطر جیسے اہم ایونٹ کے موقع پرصاف ستھرئے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مثالی انتظامات کیے جائیں گے شہریوں کو بھرپور مونسپل سروسز فراہم کی جائے گی کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم فعال رہیں گے اور غفلت کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ افسران صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کریںگے بہترمیونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے تمام عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی روسٹرکے مطابق تمام گلیوں میں بہترین طریقہ سے صفائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،فیلڈمیں ریسکیو1122،قانون نافذکرنے والے ادارے،ٹریفک پولیس موجود رہے گی جبکہ ون ویلنگ کی پابندی پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ عید کے ایام میں فیلڈ کا وزٹ کرکے کارکردگی کو مانیٹر کیاجائے گامتعلقہ افسران،اہلکار عید صفائی پلان پر سنجیدگی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیںگے ۔اس موقع پرممبران امن کمیٹی نے اپنی تجاویزسے آگاہ کیا۔اجلاس کے آخر میں شہید علماءکرام، شہداءجعفر ایکسپریس کے لیے مغفرت اورملکی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔