لیہ( صبح پا کستان )ایپکا ضلع لیہ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،وفاقی و صوبائی بجٹ کو مسترد کرنے کا اعلان،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ،صوبائی صدر ایپکا سندھ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ،
پنجاب ٹیچر یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی خصوصی شرکت،ایپکا ضلع لیہ کا مطالبات کی منظوری و بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا،احتجاج ضلعی چیئرمین ایپکا ملک الہی بخش جوتہ کی قیادت میں کیا گا جس میں ایپکا ضلع لیہ کے تمام محکمہ جات کے یونٹ کے عہدیداران و اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین ملک الہی بخش جوتہ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی بجٹ 2020-21ء کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ملازمین کی مختلف کیٹیگریز کے درمیان تنخواہوں میں موجود فرق کو ختم کرکے برابر کیا جائے،آٹا چینی پٹرولیم کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں،
صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین ملک بشیر حسین کنویرا نے کہا کہ ریاست مدینہ کے علمبردار غریب طبقات کا خیال کریں،موجودہ حکومت ملک کے تمام محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر لے کر جارہی ہے،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ملکی پالیسیوں کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں منگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کا فوری اعلان کیا جائے،آئی ایم ایف کی سفارشات کو عوامی جذبات کے قتل کا ذریعہ نہ بنایا جائے،احتجاجی دھرنا سے ضلعی صدر ایپکا محمود گجر،صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ جمشید اقبال،صدر ایپکا ٹی ایم اے یونٹ نعیم اللہ خان کھتران،مہر نوید لوہانچ،عرفان اشرف،ثقلین شاہ،مبشر الحسن میرانی،محمد علی شاہد،سکندر گجر،یونس شاہ،سعید محسن و دیگر نے بھی خطاب کیا،احتجاجی دھرنا میں صوبائی صدر ایپکا سندھ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی گئی قرار داد کے ذریعے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف،چیف جسٹس پاکستان،وزیر اعلیٰ سندھ سے قاتلوں کی فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے