جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع لیہ کی مٹی کے سپوتوں نے یوں تو دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ساتھ صحافتی سماجی میدانوں میں کامیابی کے جھنڈے نصب کرتے ہوئے تاریخ رقم کی مگر پسماندہ علاقہ میں محدود وسائل کے باوجود نا مصائب حالات میں ڈاکٹر سجاد احمد کھرل نے جو خدمات سر انجام دی یا دیے رہیں ہیں
بلا مبالغہ قدرت کا ان پر خاص احسان ہے روایت تو یہ ہے کہ پسماندہ علاقوں کا اگر کوئی نوجوان پڑھ لکھ جانے کے بعد عملی میدان میں اگر کامیاب ہو جائے تو وہ بڑے شہروں کی رنگ رنگینیوں میں کھو جاتا ہے اور اپنے اہل و عیال اور خاندان کو بھی اندرون ملک کسی بڑے شہر میں شفٹ کر لیتا یا بیرون ملک اچھی آفرز کے پیچھے اپنا مستقبل سنوارنے اور علاقائی لوگوں کو مسائل کی دلدل میں چھوڑ کر کبھی حکومتی ریاستی اداروں کو مورد الزام ٹھہرا کر اور کبھی حاکمان وقت کی پالیسیوں کا رونا رو کر اپنی دنیا میں کھو جاتا ہے مگر جس نیک دل شخصیت کے بارے میں لکھنے جا رہا ہوں اس فرشتہ صفت انسان سے نہ صرف اہلیان ضلع لیہ بلکہ اہلیان جنوبی پنجاب بخوبی واقف ہیں کہا جاتا ہے معالج مسیحا ہوتا ہے اور یہ مقولہ جب حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے تو عظیم مائیں ڈاکٹر سجاد احمد کھرل جیسے نیک دل انسان کو جنم دیتی ہیں ڈاکٹر سجاد احمد کھرل ضلع لیہ کے معروف ماہر امراض دل، انچارج شعبہ امراض دل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ اور ایف او پی اینڈ ریسکیو سینٹر کے سر براہ ہیں خوش اخلاق،خوش مزاج، نیک سیرت و صورت کے حامل درد دل رکھنے والے یہ عظیم اہل ترس انسان سرزمین لیہ کا سپوت و سرمایہ ہیں ماضی میں ضلع لیہ میں کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جا رہا تھا عمارت مکمل ہو گئی مگر بدلتی حکومت کیساتھ ہی وہ منصوبہ بھی قصہ پارینہ بن گیا یقینی طور پر انچارج شعبہ امراض دل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سجاد احمد کھر ل نے کئی تلخ نا قابل بیان نا قابل فراموش واقعات دیکھے ہونگے کہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو کن کن سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کتنے نوجوان بچے بوڑھے خواتین بروقت ہارٹ اٹیک کا پتہ نہ چلنے کے سبب تا حیات مفلوج ہو جاتے ہیں یا خالق حقیقی کے پاس چلے جاتے ہیں حساس طبعیت کے مالک ڈاکٹر سجاد احمد کھرل نے کچھ عرصہ قبل فرینڈز آف پیشنٹ سوساءٹی کا قیام عمل میں لایا جس کا مقصد ہارٹ اٹیک کا شکار مریضوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ مہیا کرنا ہے اس سوساءٹی تک مریض کی رسائی کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی جس کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت میں مریض کے رابطہ کرنے پر ;ریسکیو 1122 کی طرز پر حرکت میں آکر فوری طور پر مریض کو فرسٹ ایڈ مہیا کرنے کے ساتھ ہسپتال منتقل کرنا ہے اسی طرح کے چوک اعظم کروڑ فتح پور کوٹ سلطان ریسکیو سینٹرز قائم کیے جہاں تجربہ کار رضاکار اور ڈاکٹرز کا نیٹ ورک قائم کیا جن میں فوری طور پر مریض کی ای سی جی کرنے مریض کی حالت کی ویڈیو بنا کر واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ براہ راست ہدایات لیکر مریض کو فرسٹ ایڈ اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات دی جاتی ہیں مضافاتی ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو لیہ یا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان مریض کی کنڈیشن کے مطابق اسے ریفر کیا جاتا ہے فرینڈز آف پیشنٹ سوساءٹی کے رضا کار نہ صرف امراض قلب بلکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں متعلقہ ہسپتالوں کے عملہ کیساتھ ساتھ بلا امتیاز خدمت انسانیت میں زخمیوں یا بیماروں کا علاج معالجہ کرتے ہیں یقینی طور پر اگر ڈاکٹر سجاد کھرل نے جس شبانہ روز محنت سے فرینڈز آف پیشنٹ سوساءٹی کا نیٹ ورک قائم کیا اور گھر کی دہلیز تک عام شخص کو امراض قلب کی تشخیص اور علاج کی سہولت پہنچائی اگر کسی یورپین ملک میں ہوتے تو کسی اعلی ریاستی ایوارڈ کے حقدار ٹھہرتے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ڈاکٹر سجاد احمد کھرل کی کو ششوں کے سبب ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں دل کے مریضوں کیلئے انجیو گرافی مشین نصب ہو چکی ہے واضح رہے کہ انجیو گرافی مشین لیہ اور قریبی شہروں میں نہ ہونے کے سبب دل کے مریضوں کو انتہائی تکلیف کی حالت میں ملتان یا لاہور سمیت کسی بڑے شہر کا دوردراز کا سفر کرنا پڑتا تھا انجیو گرافی مشین کی ڈی ایچ کیو لیہ میں تنصیب کے بعد نہ صرف لیہ بلکہ جنوبی پنجاب کے مزید شہروں کے مریض بھی اس سے اب استفادہ حاصل کرسکیں گئے ڈاکٹر سجاد احمد کھرل صاحب کو اس مریض پرور اقدام پر ضلع بھر کے سماجی کاروباری صحافتی اور مذہبی حلقے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ضلع لیہ کے باسیوں اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں اپنے رزق سے کچھ حصہ ضرور ملائیں
حدیث مبارکہ ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچالی ۔ واضح رہے کہ !! مریض کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے، آپ، میں ، یا آپ کے اور ہمارے عزیز ۔ !
با شعور عوام اور حکومت پنجاب، لیہ کی تمام کاروباری سماجی سیاسی شخصیات بشمول ایم این ایز اور ایم پی ایز چئیرمینز سے بھی درخواست ہے براہ مہربانی اس کار خیر میں رمضان المبارک کے گزرتے ان بابرکت ایام میں ڈاکٹر سجاد احمد کھرل صاحب کا بھرپور ساتھ دیں اور ڈاکٹر صاحب کی سماجی خدمات کے سبب انکے لیے کسی اعلی ریاستی ایوارڈ کا بھی حکومتی سطح پر اعلان کرا کرانکی حو صلہ افزائی کی جائے فنڈز عطیہ کرنے کیلئے ڈاکٹر صاحب کے ذاتی موبائل نمبر 0300612012 پر رابطہ کریں یا انکے کلینک میں تشریف لائیں آپ کا ایک پیسہ کسی کی سانسیں چلتے رہنے کا سبب بن سکتا ہے