لیّہ (صبح پاکستان ) پنجاب حکومت لیّہ نشیب میں ہر سال انے والے سیلاب اور دریائی کٹاؤ سے ہونے والے متاثرہ خاندانوں کے مسائل حل کرنے کے بھی
ترجیحی اقدامات کرے .یہ مطالبہ دبئی میں مقیم لیّہ کے سماجی رہنماء نعمان حسن نے چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے سوشل میڈیا کی
معروف سماجی ویب سائٹ پر کی گی ایک پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوے کیا .
اپنی پوسٹ میں سی ایم پنجاب کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ حکومت دی جی خان کوہ سلمان میں 13 رود کوہوں کے پانی کو بچانے کے لے 4 ڈیمز بنانے کی سٹڈی کر رہی ہے تاکہ علاقہ کو تباہی سے بچایا جا سکے.
اپنے ٹیوٹ میں نعمان حسن نے کہا کہ امید ہے کہ سی ایم بزدار لیّہ نشیب میں سندھ دریا کے متاثرہ خاندانوں بارے بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے
تا کہ لیّہ نشیب کی معصوم عوام بھی دریاے سندھ کے سیلاب اور کٹاؤ کی تباہ کاروں سے محفوظ رہ سکے