لاہور۔ عظمیٰ بخاری کےگھر آٹا بھجوانے کا معاملہ، جھگڑا طول پکڑگیا۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے۔
چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ میرے کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، ثبوت فراہم کئے جائیں یا معافی مانگی جائے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کو 15روز میں جواب یا معافی مانگنے کا وقت دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کے نوٹس کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے بھی مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا، کہتی ہیں عمر تنویر بٹ نے انہیں ہراساں کیا، شہرت کو نقصان پہنچایا، اور گھر کی تصاویر بنائیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایف آئی آر کے لئے ماڈل ٹاؤن تھانہ میں آج درخواست دوں گی۔