چوک اعظم (صبح پا کستان)ساجدقریشی عرف ساجی منشیات فروش سے چوک اعظم پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے گرفتار کرلیا عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا چوک اعظم پولیس کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق ساجد قریشی عرف ساجی منشیات فروش سے چوک اعظم پولیس نے مخبر کی اطلاع کی اطلاع پر لیہ روڈ پر ناکہ لگایا پولیس ناکے کو دیکھ ملزم کار نمبریLE3356چھوڑ کر بھاگ گیا گاڑی کی تلاشی سے 1135گرام چرس برآمد ہوئی جسکا مقدمہ نمبر 182/17درج کر لیاگیا ساجد قریشی نے عبوری ضمانت کروائی جس کے خارج ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیاساجد قریشی کے خلاف قبل ازیں انٹی نار کوٹکس میں مقدمہ درج ہے انٹی نار کو ٹکس میانوالی نے متعدد بارساجد قریشی کی منشیات فروشی کی مخبری پر اسکے گھر چھاپے مارے مگر ساجد قریشی اور اسکے گروہ کے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ساجد قریشی کے خلاف تھانہ چوک اعظم میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں ساجد قریشی کی گرفتاری پر عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا چوک اعظم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا