چوبارہ {صبح پا کستان }حال ہی میں موسمی تغیرات،آندھیوں،بارشوں نے خاص طور صحراء تھل نوانکوٹ،موضع سمراء شمالی و جنوبی،اولکھ تھل،نوشہرہ تھل،پتی بخاری،فاروق،سمیع،خیرن اور خیرے والا میں چنے کی فصل کو بے حد نقصان پہنچایا ہے،تھل کی عوام معاشی طور پر بحران کا شکار ہوچکی ہے،
تھل کی عوام سے آپ سے گزارش ہے کہ کم از کم ہمارے موجودہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جگا دیں تاکہ تھل کو میرٹ کی بنیاد پر آفت زدہ ڈیکلیئر کریں تاکہ عوام الناس کو ریاست ء پاکستان کی پالیسیوں کے تحت کچھ نہ کچھ ریلیف تو ملے گا۔۔
تحصیل نورپور( ( آفت زد قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کا حصہ ہے) کی طرح لیّہ کے علاقہ تھل کو بھی حکومت پنجاب آفت زدہ قرار دے. علاقہ کے متاثرہ کاشتکاروں اور زمینداروں نے مظالبہ کیا ہے کہ ممبران اسمبلی اس بارے اپنا کردار ادا کریں ..