چوک اعظم (عمر شا کر سے )تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم یافتہ نوجوان ہی معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں رٹہ سسٹم کے بر عکس ٹیکنیکل بنیادوں پر طلبہ کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دی جانی چاہیے کالجز کو بزنس نہیں بلکہ جذبہ انسانیت کے تحت چلایا جائے گا رڈین کالجز چوک اعظم کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹرعمران جاوید ڈاکٹر فیصل پروفیسر اعجاز رندھاوہ سمیت مقررین کا خطاب تفصیل کے مطابق گارڈین کالجز چوک اعظم کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں ضلع بھر سے ماہرین تعلیم کیساتھ ساتھ سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ چوک اعظم اور گردونواح سے بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تقریب میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت ذیشان جاوید جبکہ ہدیہ نعت شکیل نور نے پیش کیا بعد آزاں ڈاکٹرعمران جاوید ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد ڈاکٹر فیصل پروفیسر اعجاز رندھاوہ چوہدری بشارت رندھاوہ اور میاں ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم یافتہ نوجوان ہی معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں پسماندہ علاقے کے نوجوان احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں رٹہ سسٹم کے بر عکس دور جدید کے مطابق ٹیکنیکل بنیادوں پر طلبہ طالبات کی تعلیم و تربیت کی طرف گارڈین کالجزمیں توجہ دی جائے گی گارڈین کالجز کو بزنس نہیں بلکہ جذبہ انسانیت کے تحت چلایا جائے جہاں ذہین نوجوانوں کی ایجوکیشن انشورنش کی جائے گی مقررین نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے چوک اعظم اور قرب و جوار میں ایسے ادارے کی ضرورت تھی جو عصر حاضر کے مطابق تمام سہولیات جدید ترین لیبارٹری اور وسیع لائبریری رکھتا ہوگارڈین کالجز میں تمام سٹاف اعلی تعلیم یافتہ اور بیرون ممالک سے بھی تعلیم یافتہ ہوگا مقررین نے مزید کہا کہ گارڈین کالجز میں طلبہ و طالبات کی تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی دور جدید کے مطابق نصابی کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبہ و طالبات کی تیاری کرائی جائے گی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا عوامی سماجی کاروباری اور تعلیمی حلقوں نے گارڈین کالجز کے چوک اعظم میں قیام کو کوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع طاہر کی ہے کہ گارڈین کالجز کے قیام سے ضلع لیہ جیسے پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو دور جدید کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے اورط مستقبل میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں گارڈین کالج احسن کردار ادا کرئے گا