چوک اعظم (صبح پا کستان ) چوک اعظم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ میں پرنسپل کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہے ذمہ دار اتھارٹیز توجہ دیں جب کہ ادارہ ہذا میں اس وقت سنٹر میں طلباؤطالبات کی تعداد1050 ہے چند سال قبل یہ ادارہ شہر سے باہر تھا اس وقت وہاں کی تعداصرف 150 ہوتی تھی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ میں کئی قسم کے ہنر سیکھائے جاتے ہیں ایڈمن اینڈ اکاؤنٹ آفیسرحافظ محمدسہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر جب سے شہر کے اندر آیا ہے اس میں ہنر مند بننے کے لیے تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اب گورنمنٹ نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے بچوں کاوظیفہ500سے بڑھا کر1000ایک ہزاروپے کردیا ہے انھوں کہا کہ اس ادارہ میں دوشفٹیں ہوتی ہیں صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک اوربارہ بجے سے شام پانچ بجے تک ہم ان کوفنی تعلیم دیتے ہیں حافظ محمدسہیل نے مذید کہاکہ اس ادارہ ہنر مندبن کر اپنا روز گار کرکے اپنا اور اپنے خاندان کی پرورش کرسکیں گے۔