چوک اعظم{ صبح پا کستان} تحصیل چوبارہ افسوسناک واقعہ میاں چنوں نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جانبحق 7 افراد میتیں تدفین کیلئے انکے آبائی گاوں پہنچ گئیں ساتوں افراد کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ، علاقے میں کہرام فضا سوگوار
تحصیل چوبارہ کے نواحی گاوں چکنمبر 320 ٹی ڈی اے کے رہائشی خاندان کی گاڑی کو میاں چنوں کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثہ گاڑی میلسی لنک کنال میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جانبحق جنمیں 7 افراد کا تعلق لیہ کی تحصیل چوبارہ چک نمبر 320 ٹی ڈی اے سے تھا گیارہویں 80 سالہ بزرگ کا تعلق میاں چنوں سے تھا جانبحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو نکال کر آبائی گاوں پہنچا دیا گیا میلسی لنک کنال کو بند کرواکر گاڑی اور لاشوں کو نکالا گیا حادثہ میں میاں بیوی اور انکی 4 بیٹیاں اور 2نواسیاں جان کی بازی ہار گئیں جانبحق دو مرد سگے بھائی تھے
نہر میں ڈوب کر جانبحق ہونیوالوں میں 55 سالہ اعجاز حسین، 50سالہ صفدر حسین، 50سالہ جمیلہ بی بی،28سالہ زینب،21سالہ ثنا بی بی اور دو بچیاں 6 سالہ عائشہ اور 8 سالہ شبنم کا تعلق لیہ کی تحصیل چوبارہ چک نمبر 320 سے ہے میاں چنوں کی جانبحق ہونیوالی 30سالہ صبا دو بچیاں 2سالہ دعا فاطمہ اور 5سالہ امل عمران کا بھی اسی خاندان سے تھاجبکہ بزرگ گلزار ولد نظام دین کا تعلق میاں چنوں سے تھا ‘ لاشیں آبائی گاوں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا علاقے کی فضا سوگوار جانبحق ہونیوالےافراد کا نماز جنازہ گذشتہ روز 4.30 بجے دن انکے آبائی گاوں میں ادا کر دیا گیا جنازہ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔۔
رپورٹ ؛۔ کوثر عباس سید سینئر جرنلسٹ چوک اعظم