چوک اعظم (صبح پا کستان)ملت پبلک سکول کے طالب علم شیراز علی کی صوبہ میں تیسری اور ضلع میں پہلی پوزیشن عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا سکول انتظامیہ کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق ملت پبلک سکول چوک اعظم کے طالب علم شیراز علی ولد طاہر سفیان رول نمبر 28-233-141نے پانچ سو میں سے چار سو اکاون نمبر لیکر پنجم انگلش میڈیم میں صوبہ بھر میں تیسری جبکہ ضلع لیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی عوامی سماجی کاروبار ی حلقوں نے شاندار تعلیمی رزلٹ پر چوک اعظم کا نام صوبہ بھر میں نمایاں کرنے پر ملت پبلک سکول کے ڈائریکٹر میاں نذیر احمد آزاد سمیت سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا