چوک اعظم(صبح پا کستان )چوک اعظم کے سب سے بڑے قبرستان میں جعلی ملنگوں کے ڈیرے،ملتان روڈ والے قبرستان میں رہنے والا ملنگ سارادن چرس کا نشہ کرتا ہے،اس ملنگ کے پاس دن رات نشئی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ،چور ڈکیٹ لوگ سارادن اس کے پاس بیٹھ کر نشہ کرتے ہیں اوررات کی تاریکی میں سنگین وارداتیں کرتے ہیں متعددبار حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروائی لیکن کوئی کاروائی نہ ہوسکی کمشنر ڈیرہ غازیخان اورڈپٹی کمشنر لیہ نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے رہائشیوں محمدخان،محمدعقیل نت،سلیمان خان اوردیگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوک اعظم کے سب سے بڑے ملتان روڈ والے قبرستان میں نشئیوں نے اپنے ڈیر ے ڈال رکھے ہیں یہاں تک کہ خود ساختہ متولی قبرستان اللہ دتہ ملنگ جوکہ درزی کا کام کرتا تھا نے قبرستان میں اپنا کاروبار بنا رکھا ہے یہ ملنگ قبرستان کی صفائی ستھرائی کی آڑ میں سارادن چرس کا کاروبار کرتا ہے اورخود بھی چرس کا نشہ کرتا ہے اورچرس فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے اس ملنگ نے قبرستان میں اینٹیں اورمٹی وغیرہ رکھی ہوتی جوکہ مہنگے داموں فروخت کرتا ہے یہاں تک کہ ملنگ ایم ایم روڈ پر کھڑا ہوجاتا ہے اورقبرستان کے نام پر چندہ وغیرہ اکھٹا کرکے نشہ کرتا ہے متعددبار حکام بالاکی توجہ اس طرف مبذول کروائی لیکن کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔