چوک اعظم (صبح پا کستان )دسویں سالانہ پیغام اہلحدیث کانفرنس مرکز امام بخاری چوک اعظم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کانفرنس میں سید سبطین شاہ نقوی محمد حنیف ربانی صبغت اللہ احسن سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام شرکت کریں گئے مولانا اکرم شہزاد تفصیل کے مطابق صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع لیہ مولانا اکرم شہزاد نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسویں سالانہ پیغام اہلحدیث کانفرنس مرکز امام بخاری چوک اعظم میں 20فروریبروز منگل منعقد ہو گئی کانفرنس کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کانفرنس میں سید سبطین شاہ نقوی محمد حنیف ربانی صبغت اللہ احسن قاری خلیل الرحمن جاوید قاری عامر کلیم مولانا محمد نواز چیمہ اور قاری خالد مجاہد سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام شرکت کریں گئے کانفرنس میں خواتین کے لئے باپردہ انتظام مہمانوں کے لئے کھانے اور ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں بیرونی اضلاع سے بھی اور ضلع بھر سے سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیات شرکت کر یں گئی