چوک اعظم( صبح پا کستان)سر سبز او ر صاف ماحول ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اِن خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ڈبلیو ایس محمد حیات سیال ،امیدوا ر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد گل،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی آصف جاوید بھڈوال ،عبدالرزاق سیال ،عبدالشکو سیالوی ،مہر فلک شیر سیال ، ،عاطف فیاض ،سوشل ویلفیئر آفیسر صدام حسین اورصابر عطاء تھہیم دیگر نے سیال کالونی میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی کا انعقادادارہ شاکتی فلاحی خدمات اور سوشل ویلفیئرلیہ کے اشتراک سے نکالی گئی ۔ریلی سیال کالونی کے سندھی چوک سے شروع ہوئی اور دفتر پی ڈبلیو ایس پر اختتام پزیر ہوئی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کمی اور گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ماحولیاتی و فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس کو ختم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے او ر پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہو گا ۔ہمیں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’’ہفتہ صحت و صفائی ‘‘کو بھی کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے اد گرد کے ماحول کا صاف بنانے کے لیے ہمیں بطو ر شہری بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ریلی میں محمد اشرف فوجی ،ماسٹر غلام یٰسین ،سینیٹری انسپکٹر اعجاز احمد ،الحاج نواز سیال اور ہیپی لینڈ سکول کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔ریلی کا آغاز صحافی صابر عطاء ،محمد حیات سیال ،عبدالشکور سیالوی او ر محمد عمر افضل نے جھاڑو دیکر کیا ۔