چوک اعظم( صبح پا کستان) کاغذی بم چلانے والے شہرکے دشمن جان لیں ۔اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔ہم شہر کی ترقی پر منفی سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔جیٹنگ مشین اگر آگئی تو رندھاوا پارٹی کی سیاست کیسے چمکے گی ۔ن لیگ کی سرکار کی گاڑی پہ پھرنے والے پی ٹی آئی صدر تضاد کی سیاست کرتے ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ ن کے صدر رانا خورشید احمد ،جنرل سیکرٹری ملک ارسلان تھہیم ،نائب صدر حاجی تنویر شانی اور دیگر کارکنان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں شہر کی ترقی کے لیے کام کرنے دیں ۔اگر ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم ہر رکاوٹ دور کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین ملک ریاض گرواں ،وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر اور ان کے منتخب کونسلرز پر کیچڑ اچھالنے والی اپوزیشن کے راہنماؤں کی کرپشن کی لسٹیں ترتیب دی جارہی ہیں ۔وہ جمال چھپری اور چوک اعظم میں کیا گُل کھلاتے رہے ۔انشاء اللہ سب کچھ عوام کے سامنے لائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ چوک اعظم کی عوام جان گئی ہے کہ اس شہر کے لیے کون کام کر رہا ہے اور کون روڑے اٹکا کر ذاتی سیاست کی دکان چمکا رہا ہے ۔جیٹنگ مشین کی خریداری میں اس لیے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں کہ اگر یہ مشین آگئی تو اس شہر میں سیوریج کے مسائل ختم ہو جائیں گے ۔اور رندھاواکمپنی کی سیاست ختم ہو کر رہ جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اگر مناظرہ کا چیلنج قبول کرلیا ہے تو یاد گار چوک میں وقت طے کریں ۔ملک ریاض گروا ں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں ۔ان پر کیچڑ اچھالنے والے محض جلن اور حسد کی وجہ سے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو شخص ذاتی طور پر مستحکم ہو وہ کیسے کرپشن کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ رندھاوا پارٹی کے قائد نے ہمیشہ شہر کی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کی ٹانگیں کھینچی ہیں ۔اور ہم انشاء اللہ شہر کی تعمیرو ترقی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بشارت رندھاوا آج بھی ن لیگ کی سرکاری گاڑی پر گھوم رہے ہیں اتنی ہی نفرت ہے تو گاڑی واپس کر دیں ۔