چوک اعظم( صبح پا کستان) ملکی تعمیرو ترقی میں نوجوان طبقے کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان یوتھ اسمبلی چوہدری عرفان نزیر کاہلوں نے جناح ہال چوک اعظم میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار کا اہتمام ضلعی صدر یوتھ اسمبلی ملک ارسلان تھہیم نے کیا ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ ملکی حالات کے پیشِ نظر نوجوانوں کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے ملکی سلامتی ،تعمیروترقی اور عوامی فلاح کے اقدامت نوجوان طبقے کے بغیر ناگزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہلی او ر آخری ترجیح ہے اس کی طرف اُٹھنے والی ہر بری آنکھ کو نکال باہر پھینکیں گے اُنہوں نے بتایا کہ ہم یونین کونسل اور گاؤں کی سطح تک تنظیم سازی کرکے نوجوانوں کی تربیت کریں گے او ر ملکی سلامتی و تعمیروترقی میں ان کے کردار کو شامل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس تنظیم کا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس موقع پر مرکزی صدر احسان الحق کاہلوں ،صحافی و شاعر صابر عطاء تھہیم ،سابق صدر شہری اتحاد محمد عمر شاکر نے بھی خطاب کیا ۔سیمینار کی نظامت کے فرائض ماسٹر حاجی تنویر حسین سحر شانی نے ادا کیے ۔تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں ،وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر ،حاجی منشاء ،راجہ منیر احمد ،عامر ضیاء علوی صوبائی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد اقبال چوہان سمیت دیگر معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔سیمینا ر کے آخر میں عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کییے