چوک اعظم (صبح پا کستان ( غریب یتیم مستحق خاندانوں کی کفالت صاحب ثروت افراد کو کرنا چاہیے رمضان عیدین کی بجائے تواتر سے مستحق خاندانوں کی کفالت کرنی چاہیے مخیر افراد کے تعاون سے مستحق خاندانوں میں راشن کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا اظہار خیال تفصیل کے مطابق چوک اعظم اور گردونواح میں مخیر حضرات کے تعاون راشن نقدی اور کپڑے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے اس موقع پر محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غریب یتیم مستحق خاندانوں کی کفالت صاحب ثروت افراد کو تواتر سے کرتے رہنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک اور عیدین کی بجائے صاحب ثروت افراد کو تواتر سے مستحق خاندانوں کی بلا امتیاز کفالت کرتے رہنا چاہیے یتیم بچوں بچیوں کو گھروں دکانوں دفتروں میں ملازم رکھنے کی بجائے انکی تعلیم و تربیت کا بندوبست کرتے ہوئے انکی سر پرستی کرتے رہنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات میں بھی احساس انسانیت کو مرکزی حثیت حاصل ہے چوک اعظم میں مستقبل میں مخیر حضرات کے تعاون سے ماھانہ طور پر مستحق خاندانوں میں راشن خوراک کپڑے ادویات تقسیم کی جائیں اور یتیم مستحق طلبہ طالبات کے تعلیمی اخراجات کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے تحت ادا کیے جائیں گئے ۔