چوک اعظم (صبح پا کستان) شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف سماجی تنظیم پاسبان چوک اعظم کا انوکھا احتجاج شہر کی صفائی کے بعد کچرا چیئرمین آفس کے سامنے پھینک دیا
چوک اعظم شہر میں نجی تنظیم پاسان چوک اعظم کے زیر اہتمام گندگی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں میں جھاڑو بردارشرکاء نے چوک یادگار کی صفائی کی اور ریلی کی شکل میں گند اٹھا کر چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں کے دفتر کے باہر پھینک دیا شہر میں سیوریج اور گندگی کے ناقص انتظامات کے باعث لوگ پہلے بھی کئی بار احتجاج کر چکے ہیں پورے شہر میں گندگی اور چیئرمین ملک ریاض گرواں کے گھر کے سامنے ٹف ٹائل لگنے کے بعد لوگ مشتعل ہوئے پاسبان چوک اعظم کے مرکزی صدر ناصر حیات کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور گلیوں میں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے
جب تک شہر میں صفائی نہیں ہوتی ہفتہ وار احتجاج جاری رکھیں گی احتجاج میں شرکاء نے منہ پر ماسک پہن رکھے تھے اور پلے کارڈز پر شہر کےصفائی کے حوالے سے تحریر نمایاں تھی